سندھ حکومت کا عید شاپنگ کیلئے 15رمضان کے بعد لاک ڈاؤن مزید نرم کرنے کا اعلان

Published on April 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ حکومت نے عید شاپنگ کیلئے 15رمضان کے بعد لاک ڈاؤن مزید نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے پلان مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق عید شاپنگ کیلئے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی ہوگی۔ عید شاپنگ کے لیے نرمی کرنے کا معاملہ انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا تاہم اس پلان پر عمل درآمد وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔ مرتب کردہ پلان میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے۔ کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری میں شامل شعبہ ہفتہ میں 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔پہلی کیٹیگری میں 4، دوسرے میں 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے، کریانہ، مرغی و گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صرف دودھ، سبزی اور پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر کے لحاظ سے مریضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes