طویل علالت کے باعث ہیوسٹن کے مقامی اسپتال میں گزشتہ شب انتقال کر گئے
ہیوسٹن(یو این پی) امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں تیس سال سے زائد مقیم پاکستانی شہری پی آئی اے کے سابقہ جنرل مینجر اشتیاق احمد قریشی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہیوسٹن کے اسپتال میں کئی دنوں سے قرنطینہ میں اس وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے وہ طویل علالت کے باعث ہیوسٹن کے مقامی اسپتال میں گزشتہ شب انتقال کر گئے چند ہفتوں قبل انہیں طبیعت خراب ہونے کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ کرونا کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تووہ ٹیسٹ مثبت نکلا اور انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا کچھ دن بعدان کی صحت خراب ہونے لگی تووینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اورگزشتہ چار دن سے ان کی طبیعت نہیں سنبھل نہیں پا رہی تھی اوردن بہ دن خراب ہوتی چلی گئی جس کی وجہ سے وائرس کا اثر گردوں پرآگیا اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا یوں وہ کرونا کی جنگ میں ہار گئے