اسلام آباد(یو این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ سے ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ، یونین کونسلز اور تحصیلوں کی تعداد کا نوٹی فکیشن طلب کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت اگست 2020ء میں ختم ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لئے دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔