سپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام جیلوں میں قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی

Published on April 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام جیلوں میں قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں سے آئندہ مالی سال کے بجٹ بارے تجاویز بھی ای میل پر مانگ لی گئی ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جیلوں میں تمام قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ یقینی بنایا جائے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کے ٹیسٹ بارے فوری اقدامات کیے جائیں، اس حوالے سے وزیر قانون راجہ بشارت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes