کراچی(یو این پی) شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہےمسلمانوں کے لیے رحمتوں والا مہینہ ایک بار پھر آ پہنچا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مسلمان ہمیشہ کی طرح ماہ صیام کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔گلوکار ہوں یا اداکار سب نے اس برکتوں والے مہینے کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خوبصورت پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔