اسلام آباد (یواین پی) بیرونِ ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی، پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے بیرون ممالک پھنسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کورونا کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت دینے اور انہیں پاکستان واپس لانے کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔زلفی بخاری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ اضافے کے بعد مزید اب ان ممالک میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔