الریاض (یواین پی) سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا، مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔