بھارتی اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئیں

Published on April 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

جے پور (یواین پی) بھارتی اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئیں، کرونا لاک ڈاون کے باعث بیرون ملک پھنس جانے کے باعث اداکار والدہ کے جنازے میں شرکت سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر جے پور میں مقیم عرفان خان کی 95 سالہ والدہ کئی روز سے علیل تھیں اور اپنے بیٹے کا انتظار کر رہی تھیں۔ عرفان خان ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک موجود تھے، جب کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث فضائی آپریشن بند کر دیا گیا۔ عرفان خان تاحال بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题