لاہور(یواین پی) ماہ صیام رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے ماہ رمضان کو دوسرے الفاظ میں صبر کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے جس طرح صفائی نصف ایمان ہے اسی طرح روزہ نصف صبر ہے اور صبر کا اجر جنت ہے یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اس مہینہ میں مومن بندوں کے رزق میں فراخی اور اضافہ کیا جاتاہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاﺅن اور ماہ صیام میں ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان کے لئے محبتیں بانٹیں کیونکہ جب ہم غریبوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے تو رب کائنات ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا