رمیز راجہ نے پچ کا سائز کم کرنے کی تجویزپیش کردی

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق پاکستانی اوپنر رمیز راجہ نے بیٹ اور بال میں توازن کیلیے پچ کا سائز کم کرنے کی تجویز دے دی۔اپنے یوٹیوب چینل میں انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو پھر بولرز کو تھوک یا پسینے سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس صورت میں ریورس سوئنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ اپنی دلچسپی مزید کھو بیٹھے گی۔ اس صورت میں گیند اور بیٹ کے درمیان توازن کیلیے پچ کا سائز کم کردینا چاہیے۔رمیز نے کہا کہ اس صورتحال میں پچ کا سائز22 گزسے کم کرکے 20 گز تک کردینا چاہیے، اس سے بیٹنگ کافی مشکل ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes