چینی شہر ووہان سے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم، تمام مریض صحت یاب

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

 


شنگھائی(یواین پی)چینی شہر ووہان سے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا اور تمام مریضوں کو صحت یاب ہونے پر اسپتالوں سے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔عالمی وبا کورونا وائرس پھوٹنے کے مرکز چینی شہر ووہان سے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا، چینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ووہان کے اسپتالوں میں موجود کووڈ 19 کے تمام مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے اور اب وہاں ایک بھی مریض زیر علاج نہیں۔چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے بریفنگ میں بتایا کہ آج 26 اپریل کی تاریخ میں ووہان شہر سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوچکی ہے، ہم ووہان کی انتظامیہ اور ملک بھر کے طبی عملے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس وبا کے خلاف اپنا کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ نوول کورونا وائرس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا آغاز چین کے صوبے ہوبی کے اس شہر ووہان کی گوشت مارکیٹ سے ہوا جہاں دسمبر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد یہ وائرس عالمگیر وبا کی صورت اختیار کرگیا۔اس وائرس سے صرف ووہان میں 46 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے یہ تعداد چین کے مجموعی مریضوں کی تعداد کا 56 فیصد ہے جب کہ ملک کی 86 فیصد ہلاکت اسی شہر میں ہوئیں اور یہ تعداد 3 ہزار 869 ہے۔ حکومت نے ووہان میں سخت لاک ڈاؤن کیا اور حفاظتی اقدامات اختیار کیے جس کے نتیجے میں انہیں اس وبا سے نجات حاصل ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes