مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے غذائی قلت کی وجہ سے تھر (سندھ)میں بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں غذائی قلت کے ذمہ دار سندھ کے نااہل اور کرپٹ حکمران ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے سیکڑوں بچے اور مویشی صرف بھوک اور پیاس کی وجہ ہلاک ہورہے ہیں،مگر حکمران شیشے کے گھروں سے دیکھ کر سب اچھا کے دعوے کر رہے ہیں،حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ حکمران اپنی حکمرانی کے نشے میں فیسٹیول منا رہے ہیں اور صحرا کے باسیوں سے بے خبرہیں کہ صرف3ماہ کے اندر193بچے خوراک اور دودھ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گے ہیں اور درجنوں مال مویشی بھوک سے تڑپ ٹرپ کر دم توڑ رہے ہیں جن کی ہلاکت کی ذمہ داری وقت کے حکمرانوں پر آتی ہے، حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے پاکستانی عوام خاص کر تحریک انصاف کے انصاف سے اپیل کی ہے کے تھر کے بچوں کے لیے جہاں تک ہو سکے خوراک کا انتظام کریں اور اپنے پاکستانی بچوں کی جان بچائیں جو موجودہ کرپٹ ترین حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جاں بحق ہو رہے ہیں ۔