کراچی: (یواین پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انہوں نے خود اس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے میں انشاء اللہ اس کیخلاف جنگ کروں گا۔انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں زندگی میں ہر طرح کے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا، مجھے اس بات کا یقین ہے ہمیں جس کیلئے تیار کیا گیا ، یہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے لڑنے کی مجھے طاقت عطا کرے گا، انشاء اللہ۔