کراچی (یواین پی) اداکارہ ایمن خان نے پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان سے اہم ترین تاج چھین کر اپنی حکمرانی قائم کرلی۔ایمن خان نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر فالورز کے معاملے میں ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا اور پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 5 اعشاریہ 9 ملین ہوچکی ہے جبکہ ماہرہ خان 5 اعشاریہ 8 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آچکی ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان تیسرے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد 5 اعشاریہ 4 ملین ہے۔ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان بھی 5 ملین فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔