جدہ (یواین پی) کروڑوں فرزندان اسلام کے لیے خوشخبری۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین کو جلد کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کو جلد عمرہ ادا کرنے والوں اور نماز ادا کرنے والوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں امام کعبہ نے کرڑوں فرزندانِ توحید کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ عنقریب حرم شریف میں عبادات بجا لا سکیں گے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی کمیٹی برائے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے تمام مسلمانوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی کہ حرمین شریفین کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ حرم پاک اور مسجد نبویﷺ کو عمرہ ادا کرنے والوں اور نماز ادا کرنے والوں کے لیے عنقریب کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل امام کعبہ نے عملے کے ہمراہ خانہ خدا اورمقام ابراہیم پر امور جراثیم کش اور صفائی کے کاموں میں حصہ لیا۔عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی کمیٹی برائے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے گزشتہ روز نمازِعشاء سے پہلے حرم پاک کی صفائی پر معمورعملے کے ساتھ کعبہ اورمقام ابراہیم کی صفائی کی اورجراثیم سے پاک کرنے سے متعلق امور میں بھی حصہ لیا۔