ہومیوپیتھک میں ڈینگی سمیت ہراس موزی مرض مثلاً دمہ، کینسر، ہیپاٹائٹٹس وغیرہ کا موئثر علاج موجود ہے ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن عالم
وہاڑی(یواین پی)ہومیوپیتھک ڈپلومہ ڈی ایچ ایم ایس کو انٹر بورڈ کمیٹی نے پہلے دو سالوں کو ایف ایس سی کے برابر اوردوسرے دو سالوں کو بی ایس سی کے برابرقرار دے دیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہاڑی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ہو پیتھک کانفرنس کا اہتمام شاہی قلعہ وہاڑی میں بڑے پُروقار انداز میں کیا گیا۔ جس میں ملک کے طول و عرض سے ہومیوپیتھک کے کہنہ مشق معالجین نے شرکت کی۔اس کانفرنس کی صدارت محترم جنا ب ڈاکٹر قاضی شمس الدین پرنسپل وہاڑی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج نے کی۔جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ ممبر نیشنل کونسل ہومیوپیتھی اسلام آباد،ڈاکٹر خالد محمود ممبر نیشنل کونسل ہومیوپیتھی،ڈاکٹر محبوب احمد ملک ممبر نیشنل کونسل، ڈ اکٹر عثمان غنی صدر آئی ایچ ایم اے پنجاب اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن عالم چیئر مین سی او ڈی آئی ایچ ایم اے پاکستان تھے۔ اس میٹنگ میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے تیار شدہ ایم ایس ڈی ایس ڈرافٹ پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام تھا۔
نشست کا آغازتلاوت قرآن اور نعت حبیب ﷺ سے ہوا۔اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے ملی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔کانفرنس کا سپاس نامہ ڈاکٹر قاضی شمس الدین پرنسپل وہاڑی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج نے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی اشد ضرورت ہے کہ نہ صرف تنظیمی بلکہ ملکی سطح پر بھی آپس میں یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ہومیوپیتھک کے میدان میں آج اس کانفرنس میں اسی یکجہتی کے تحت مختلف آرا ء رکھنے والے ہومیو ڈاکٹرز ایک جگہ مل کر بیٹھے ہیں تاکہ ہومیوپیتھک کو فروغ دیا جا سکے۔ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی نے کہا کہ ضلع وہاڑی کے تمام ہومیو ڈاکٹرز کو اس طرح کے سیمینار میں شرکت کرکے باہم محبت، اتفاق اور یگانگت کا ثبوت دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمود عباسی کی قیادت میں ہم نے دن رات محنت کرکے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے ڈپلومے کو ایف ایس سی اور بی ایس سی کے مساوی ایکولینسی جاری کروائی ہے۔ اب ہر ہومیوپیتھ چاہے تو پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن عالم چیئر مین سی او ڈی آئی ایچ ایم اے پاکستان نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ ہومیوپیتھک ادویات دیر سے اثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جدید میڈیکل ریسرچ کے بعد ہومیو پیتھک فیلڈ میں بہت ترقی ہو چکی ہے ۔ ہومیوپیتھک میں ڈینگی سمیت ہراس موزی مرض مثلاً دمہ، کینسر، ہیپاٹائٹٹس وغیرہ کا موئثر علاج موجود ہے کہ جس میں ایلو پیتھی ناکام ہو جاتی ہے۔ اب ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھائے اور اپنے پیشہ میں مہارت حاصل کرے انہوں نے ایکولینسی کے اجراء پر تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔تقریب میں ڈاکٹر خالد محمود ممبر نیشنل کونسل ہومیوپیتھی،ڈاکٹر محبوب احمد ملک ممبر نیشنل کونسل نے بھی اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مل کر یکجہتی کے ساتھ ہومیوپیتھک فیلڈ میں انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہیے۔آخر میں ڈ اکٹر عثمان غنی صدر آئی ایچ ایم اے پنجاب نے کانفرنس کے انعقاد پرڈاکٹر قاضی شمس الدین کو مبارک باددی اوربہترین انتظامی امور پر المزمل ہومیوپیتھک سٹور اینڈ کلینک کے ڈائریکٹرڈاکٹر خالد محمود کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اختتامی کلمات پیش کیے اور دعاء فرمائی۔اس تقریب میں شہر کے معروف ڈاکٹر ز صاحبان ڈاکٹر عبدالشکور اعوان،ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم، ڈاکٹر گل ضمیر شاہ، ڈاکٹر جہانگیر شاہ، ڈاکٹر ریاض علی، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر محمدصدیق، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر محمد جاویداقبال ندیم ،ڈاکٹرشوکت علی بھٹہ ، ڈاکٹر محمد آصف کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔تقریب کے دوران وی ایچ ایم سی ایچ کی جانب سے حاضرین کو سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔