اوکاڑہ (یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع بھر کے پولیس افسران کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا ء وجز ا کا عمل دیگر محکموں کی نسبت زیادہ ہے جہاں ناقص کارکردگی پر پولیس افسرا ن کو سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پر اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران کو انعام سے بھی نواز ا جاتاہے اسی تسلسل میں ضلع اوکاڑہ کے متعدد پولیس افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدا نعامات سے نواز ا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ہمایوں بشیر تارڑ نے اوکاڑ ہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ضلع اوکاڑہ کی پولیس نے قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات بہت کم وقت میں نمٹایااور ملزما ن کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک جیسے افسران اور ان کی ٹیم میر ے لیے قابل فخرہے انہوں نے ضلع کے 19 افسران و ملازمین میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے انعام پانے والے افسران میں انسپکٹرطارق جاوید اعوان کو 25ہزار،انسپکٹر رانا عمران ٹیپو 25ہزار، انسپکٹر مہر محمد اسماعیل 15000، انسپکٹر اختر خان 5ہزار، سب انسپکٹرفرخ شہزاد 10ہزار، سب انسپکٹر سعادت اللہ 20ہزار، سب انسپکٹر فخر حیات 10ہزار، سب انسپکٹر شفیق احمد 25ہزار، اے ایس آئی محمد یسین 5ہزار، اے ایس آئی اشتیاق احمد چوہان 10ہزار، اے ایس آئی علی صابر 10ہزار، محمد نواز اے ایس آئی 5ہزار، کانسٹیبل مظہر خان 10ہزار، کانسٹیبل ایاز امین 5ہزار اور کانسٹیبل کلیم صابر کو 5ہزار روپے نقدانعامات دیے گئے۔