عالمی بنک کے تعاون سے یحییٰ ٹاؤن ہارون آباد میں نئے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی تنصیب کر دی گئی

Published on March 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(یواین پی)عالمی بنک کے تعاون سے یحییٰ ٹاؤن ہارون آباد میں نئے ٹرانسفارمر اور گیارہ کھمبوں کی تنصیب کر دی گئی ہے اس کی افتتاحی تقریب منعقدہ ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کے والد اور وائٹل گروپ کے رہنماء حاجی محمد سعید مہمان خصوصی تھے۔یحییٰ ٹاؤن کے رہائشیوں نے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور گیارہ کھمبوں کے لگائے جانے کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ ایم این اے محمد اعجاز الحق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی اورایم پی اے غرالہ شاہین کی خصوصی کاوشوں کی تعریف کی اور سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے حاجی محمد سعید نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کو اپنامنشور بنایا ہے اور ہمار امقصد صرف خدمت ہے ۔اس تقریب کے موقع پر حیدر علی شاہ ،چوہدری اصغر علی ،قاری محمد اکرم ،ملک محمد انور،راؤ ندیم احمد ،عبد الستار لیڈر ،راؤ معصوم سمیت مختلف لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog