نوشہرو فیروز (یواین پی)نوشہروفیروز کے دیگر شہروں کنڈیارو،کوٹری کبیر،ہالانی،بہلانی،محرابپور میں فوڈ گوڈاونز پر یومیہ مزدوری کرنے والے مزدور نے شکاگو کے شہیدوں کی یاد میں ریلیاں نکالی گئی، فوڈ ایمپلائیز فیڈریش اور پلیدار یونین کے مزدورں نے کو رونا کے باعث فاصلے کے ساتھ ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ریلی کی قیادت مختیار کلھوڑو راجالوند شیر سولنگی مزدور رہنما کررہے تھے،پوری دنیا میں آج مزدور ڈے منایا جارہا ہے مزدورں نے اپنے شہید ساتھیوں کی یاد میں دن بھی منایا اور اہلخانہ کی روزی روٹی کے لئیے کام بھی جار ی رکھا،اس موقع پر مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم مزدور ہے مزدوری نہیں کرینگے تو بچوں کی دو وقت روٹی نہیں ملے گیبڑے شہروں کے طرح ہمارے لئیے ہسپتالیں اور بچوں کے لئیے تعلیمی سہولیات فراہم کی جائے، اس دوران مزدورں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدورں کے لئیے لیبر ہال قائم کرکے عالمی قانون کے تحت انہیں حقوق دئیے جائیں۔
نوشہروفیروز سے قرنطینہ سینٹر سے کورونا مریض فرار
نوشہرو فیروز (یواین پی)نوشہروفیروز سے قرنطینہ سینٹر میں سے کورونا کا ایک مریض سیکورٹی کو چقما دے کر فرار ہوگیا۔ ذرائع تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سے قرنطینہ سینٹر میں سے کورونا کا ایک مریض سیکورٹی کو چقما دے کر فرار ہوگیافرار ہونے والے فرمان اللہ خان کا تعلق پشاور سے ہے کورونا مریض فرار ہونے پر انتظامیہ پریشان, معاملے کو چھپانے کی کوشش مریض فرار ہونے کے حوالے سے انتظامیہ کیجانب سے ہاں یا ناں کا موقف سامنے نہیں آسکا۔کورونا مریض فرار ہونے پر ڈیوٹی پر معمور 20پولیس اہلکار کوارٹر گھاٹ کردیئے گئے۔
کنڈیارو لنک روڈ سے رات کے اندھیرے میں سرکاری درختوں کی کٹائی جاری
نوشہرو فیروز (یواین پی)نوشہروفیرو کے شہر خانواہن کنڈیارو لنک روڈ سے رات کے اندھیرے میں سرکاری درختوں کی کٹائی جاری، لکڑی چور مافیا نے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کٹوادیئے گئے اندھیرے کا فائدہ لیکر لکڑی چور مافیا نے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کٹوا لئے گئے ہے لاکھوں روپے مالیت کی کاٹے گئے سرکاری درخت کی تین ٹرالیاں بھری جانے کے باوجود انتظامیہ خاموش علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ نے رشوت کے عوض سرکاری درخت کاٹنے کی اجازت دی ہوگی لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
سینئر صحافی آفتاب پر ملزمان کا دھاوا،صحافی لہو لہان،اسپتال داخل
نوشہرو فیروز (یواین پی)نوشہروفیروز کے شہر بھریاسٹی کے سینئر صحافی آفتاب کیریو پر 10سے زائد ملزمان کا حملہ کیا گیا جس کو فوری طور پر صحافی کو لہولہان اور بیہوشی کی حالت میں صحافیوں و پولیس نے اسپتال منتقل کیا بتایا جاتا ہے کہ صحافی آفتاب کیریو بھریاسٹی پریس کلب سے اپنے گھر واپس جارہے تھے ملزمان نے لہرانی اسٹاپ کے قریب ڈنڈوں اور زنجیروں کے ہمراہ حملہکردیا تھا، صحافی آفتاب بھریاسے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل صحافی پر حملہ کرنے والے تین معلوم اور چھ نامعلوم افراد کیخلاف بھریاسٹی تھانے پر رپورٹ داخل کروادی گئی ہے،پولیس تاحال حملہ آور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ یاد رہے کہ فروری میں محراب پور کے صحافی عزیز میمن کو بھی شہید کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال پڈعیدن کے صحافی علی شیر راجپر کو شہید کیا گیا تھا
محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اصغر انور الدین
نوشہرو فیروز (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز سیاسی، سماجی علاقائی رہنماءاصغر انور الدین کورائی نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں۔اصغر انورالدین کورائی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آجر اور اجیر کے درمیان وسائل اور حقوق کی تقسیم کا توازن آج بھی ٹھیک نہیں،دنیا میں آج بھی مزددور کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، محنت کش برداشت کررہے ہیں، اصغر انور کورائی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مزدور، دیہاڑی داروں کو امداد، ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی،ہر خاندان، محلہ، علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حق کی بات کہ ہے، اور کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے جو بھی احکامات تھے وہ مزدوروں کے حق میں تھے، انہوں کے آگے سندھ کے مزدوروں کی جان سب سے اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے لیئے مورو شہر میں ہم نے راشن، صابن اور مالی مدد بھی کی ہیں، پر فوٹو سیشن سے پرہیز کیا ہے