خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 15 افراد جاں بحق

Published on May 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

پشاور(یو این پی) خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید مزید 15 افراد کورونا وائرس سے 36 جاں بحق اور مزید 176 کیسز رپورٹ پوئے ہیں۔صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 10 پشاور، 2 نوشہرہ، 1 سوات، 1 بٹگرام اور 1 کوہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب کہ 36 افراد صحت یاب ہو گئےہوچکے ہیں۔ صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2799 ہوچکی ہے۔ کورونا سے صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 161 ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں عالمی ادارۂ صحت کے چیف آف مشن ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا نے پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹرز اور لاک ڈاؤن علاقوں میں تشخیص کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے انہیں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے بارے میں میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes