جھنگ ، ضمنی الیکشن کے روز ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ

Published on March 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

\"2\"
جھنگ( یواین پی) حلقہ پی پی81( شاہ جیونہ) کے ضمنی الیکشن کے روز مسلم لیگ( ن) کے امیدوار کے کامیاب ہونے کی خوشی میں کیجانی والی ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے نوٹس لئے جانے کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی81( شاہ جیونہ) کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سوموار تین مارچ2014ء کو ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا، پولنگ کے اختتام کے بعد مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محمد خان بلوچ کی کامیابی کے اعلان پر محمد رمضان نامی شخص کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے سخت نوٹس لیا گیا اور تھانہ قادر پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا،ڈی پی اوذیشان اصغر کی رپورٹ پر ڈی سی او جھنگ راجہ خرم شہزاد عمر نے مذکورہ شخص کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے حوالہ سے فریقین کے موقف کی سماعت کی اور محمد رمضان ولد کرم قوم بلوچ سکنہ چک103 کابارہ بور بندوق اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme