عالمی یوم صحافت پر حقیقی صحافیوں کو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کیجانب سے سرخ سلام
اسلام آباد(یواین پی)جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے بانی چیئرمین جناب ایس اے صہبائی اور مرکزی چیف آرگنائزر کامران عزیزاللہ ابڑو نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حق وسچ کی آواز بلند کرنے والے پاکستان کے حقیقی صحافیوں کو صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”سرخ سلام“ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں،لینڈ مافیا،ڈرگ مافیا،جاگیرداری نظام،سیاسی ناخداؤں کی جانب سے حملوں،دھمکیوں،جھوٹے مقدمات ودیگر انتقامی کارروائیوں سے نا آشنا ہوکرآج کا حقیقی عوامی ترجمان(صحافی) اپنے فرائض کی ادائیگی اورحق وسچ کی آواز کو بلند کئے ہوئے ہیں۔پاکستان کے حقیقی صحافیوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی ظلم وجبر کے خلاف جہاد کے طور پر ادا کی ہے اور کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان رجسٹرڈ کا تعاون تمام صحافتی تنظیموں سے جاری رہے گا اور پاکستان میں آزاد صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے صحافتی اتحاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔