پکار 15ایمر جنسی ہیلپ لائن کی ماہانہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی ڈی پی او

Published on May 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )پکار 15ایمر جنسی ہیلپ لائن کی ماہانہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی اوسط رسپانس ٹائم 13 منٹ رہا ڈی پی او،شہری غیر ضروری کالوں سے پرہیز کریں جن کی وجہ سے سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ قیمتی وقت بھی ضیا ع ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ایمر جنسی کالرز کی بھی حق تلفی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے پکار15ایمر جنسی کالزکی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ترجمان پولیس کے مطابق اپریل2020 میں ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار15پر ضلع اوکاڑہ میں 61ہزار9سو15کالز موصول ہوئیں جن میں 36ہزا ر6سو78کالز جعلی یا غیرمتعلقہ تھیں۔جبکہ مختلف معلومات کے حصول کے لیے3 ہزار1سو71کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی درست شکایات کی حامل 3ہزار54کالزپر کیسز بنائے گئے اور ڈسپیچ سنٹر پکار15اوکاڑہ نے فوری کارروا ئی کر تے ہوئے لوگوں کو امداد فراہم کی.جبکہ ٹریفک کے مختلف کیسز میں بھی لوگوں کو امداد فراہم کی گئی۔ پنجاب سیف سٹی لاہور کی کاوشوں اورانٹی گرٹیڈ (نظام کی بدولت اوکاڑہ میں ڈولفن فورس,ٹریفک پولیس اور پولیس سٹیشنزکے رسپانس ٹائم میں بہتری آئی ہے۔ضلع اوکاڑہ کا رواں ماہ کا اوسط رسپانس ٹائم 13 منٹ رہا۔ جس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری لائی جائے گی۔ڈی پی اوعمر سعید ملک صاحب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنا اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme