کراچی: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنےسے دو سالہ بچہ جاں بحق

Published on May 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد دو نمبر میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، جاں بحق بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔ریسکیوزرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا، پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق بچہ ملیرکھوکھراپاراکارہاشی تھا، پولیس اور ڈاکٹرز کی بے حسی سے جاں بحق بچے کے والدین پریشان ہیں۔زخمی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے پر بیٹے کو ہسپتال لایا، تین گھنٹے ہسپتای میں رہا، پولیس نہیں آئی، اس دوران بچے کے جسم پر خون بہہ رہا تھا، ڈاکٹرز نے ٹانکے نہیں لگائے اور کہا کہ پولیس کارروائی کے بنا کچھ نہیں کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题