عائزہ خان نے گھر میں بچوں کیلئے ہر جگہ بے شمار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی وجہ بتادی

Published on May 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکارہ عائزہ خان نے گھر میں بچوں کے لئے ہر جگہ بے شمار سی سی ٹی وی لگانے کی وجہ بتادی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سی سی ٹی وی کیمرے خالی ان کے گھر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ انہوں نے یہ کیمرے اپنی والدہ کے گھر بھی لگائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس کے ذریعے وہ باہر رہتے ہوئے بھی بچوں کی سر گرمیوں سے آگاہ رہتی ہیں اور ان کی اس عادت سے ان کے گھر والے بہت تنگ ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ان کے گھر میں ہر وقت سیب موجود ہونے کی وجہ ان کے شوہر دانش تیمور اور بچے حورین اور ریان ہیں کیونکہ انہیں یہ پھل بے حد پسند ہے۔ عائزہ خان ڈرامہ مہرپوش میں شوہر دانش تیمور کے ساتھ اداکاری جوہر دکھا رہی ہیں۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes