لاہوری تڑکا کا پروگرام” فل تتی چاہ ود امین راجہ“ عوام میں مقبول
لاہور(یواین پی)معروف سنگر امین راجہ کے یوٹیوب چینل”لاہوری تڑکا“نے مختصر عرصہ میں سوشل میڈیا پہ دھوم مچا دی ابھی اس چینل کو لانچ ہوئے پانچ ماہ کا قلیل عرصہ ہوا ”لاہوری تڑکا “ کے سبسکرائبر کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی گزشتہ روز یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران سنگر امین راجہ نے بتایا کہ رب کائنات نے مجھے عزت بخشی اور میرے یو ٹیوب چینل کو عوام میں مقبول بنا دیا ”لاہوری تڑکا“ کی عوام میں مقبولیت میں میرے دوست احمد گوہر کی خصوصی کاوشوں کا بڑا عمل دخل ہے ہمارے چینل کے پروگرام ”فل تتی چاہ ودامین راجہ“نے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے جبکہ ہمارا آنے والا پروگرام”حمام پارلیمنٹ“بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرے گا ۔