کراچی میں گرمی کا زور، ہیٹ ویو کا دورانیہ 8 مئی تک رہنے کا امکان

Published on May 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں نڈھال کر دینے والی گرمی کا زور رہا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔شہر قائد میں دن بھر ہیٹ ویو کے خطرے منڈلاتے رہے۔ درجہ حرارت دن گزرنے کے ساتھ بڑھتا گیا۔ صبح دس بجے پارہ 34 ڈگری تک جا پہنچا۔ دوپہر 12 بجے 38 ڈگری ریکارڈ ہوا اور ایک بجے گرمی میں مزید اضافہ ہوا اور پارہ 39 ڈگری تک جا پہنچا۔لیکن 2 بجے کے بعد درجہ حرارت کم ہونے لگا اور سمندری ہوائیں بحال ہونی لگیں۔ ہوا کی رفتار 5 ناٹ رہی۔ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد سے کم رہا ، جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کے دورانیے میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور بلوچستان کی جانب سے خشک ہوائیں چلیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题