پاکستان پرمشکل وقت،میاں نوازشریف کو واپس آنا چاہیے:وزیراطلاعات شبلی فراز

Published on May 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ سارے کام اپنی بھلائی کے لیے کیے، اب مشکل وقت میں نواز شریف کو پاکستان آنا چاہیے۔ شہباز شریف عوام کی خاطر آئے لیکن لیپ ٹاپ کے سامنے ہی رہتے ہیں۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سب کی تجویز کو سنا۔ وہ سب کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں۔ کابینہ میں انتخابی اصلاحات جبکہ تھانہ سسٹم سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ الیکشن کا عمل مکمل طور پر شفاف ہو۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اللہ سب کو حفظ وامان میں رکھے۔ گزشتہ ادوار کی لوٹ مار کی وجہ سے آج ہیلتھ کا نظام بیٹھ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق بدھ کو اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ شرکت کرینگے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلے ہونگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog