وزیراعظم عمران خان ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کے خواہشمند

Published on May 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم نے تاریخی ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد ایک اور ڈرامے ’یونس ایمرے‘ کو بھی نشر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یونس ایمرے پر بننے والا ترک ڈرامہ بھی پاکستان میں نشر ہو۔ یونس ایمرے اسلامی شاعر اور صوفی تھے۔یونس ایمرے کی تاریخی حوالے سے بات کی جائے تو وہ ترک صوفی شاعر تھے جو 1238ء میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علم کے حصول کیلئے مختلف خانقاہوں سے فیض حاصل کیا۔ بعد ازاں وہ قاضی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog