لاہور (یواین پی) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور گھروں میں محصور لوگ حصول تعلیم، تفریح اور معلومات کے حصول کیلئے انٹرنیٹ پر انحصار کر رہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین تو ایک الگ ہی طرح کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ کورونا ریلیف اینڈ سپورٹ پیکیج کے نام پر 1.9 ارب روپے دینے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی نے متاثرہ صارفین کو یکسر نظرانداز کر دیا جو شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہیں۔ پاکستان میں لاک ڈاﺅن ہوتے ہی پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے سست رفتار انٹرنیٹ اور سروس معطلی کی شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان پر کوئی ایکشن لینے کے بجائے کمپنی نے صارفین کے ساتھ فراڈ شروع کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس ٹھیک کئے بغیر ہی صارفین کی شکایات ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پی ٹی سی ایل کے آفیشل پیج کو ٹیگ کر کے کیا جا رہا ہے۔