اوکاڑہ( یو این پی ) دنیا اور پاکستان بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی فائر فائٹرز کا عالمی دن کو بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اس موقع پر پاکستان بھر کے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو بڑی سی بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ انہوں نے محترم ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلڈنگ کوڈز 2016 کو نظر انداز کرنے کی بجائے اپنانا چاہیئے تاکہ ہم آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پا سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بطور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بلڈنگ کوڈز 2016 اور ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔