ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Published on May 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

تہران (یواین پی) ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کورنا وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ایران میں کورونا کے 1680نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 1ہزار650ہوگئی ہے جبکہ مزید 78اموات کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہزار418 ہوگئی ہے۔اب تک 81ہزار587مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہٰن جسکے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13ہزار654رہ گئی ہے جن میں سے2ہزار735مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں اب تک 5لاکھ 31ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 27 ہزار 893 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 58 ہزار 341 ہو گئیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 27 ہزار 145 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 248 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 64 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 628 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 561 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 25 ہزار 613 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 29 ہزار 315 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 427 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes