لاہور(یواین پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وفاق کو تجویزدی ہے کہ بڑے شہروں میں لاک ڈاوَن میں نرمی نہ کی جائے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے 40 سالہ دور میں کچھ نہیں کیا، کورونا نے ماضی کے حکمرانوں کی پرفارمنس کو بےنقاب کردیا ہے، ماضی میں ملک میں کیا ہوتارہا سب نے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی نے میٹرو اور اورنج لائن منصوبے شروع کرنے پر تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کا کہا ، آل شریف اور ان کے حواریوں نے اس وقت ہمیں شٹ اپ کال دی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاوَن میں نرمی کا اعلان کیا، وفاق کے فیصلوں پر عمل درآمد ضرور کریں گے، تعمیراتی شعبوں کے لیے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں، بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، فاق کو تجویزدی ہے بڑے شہروں میں لاک ڈاوَن میں نرمی نہ کی جائے،وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاوَن برقراررکھیں گے.