پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن، پلیئرز کیلئے آئسولیشن پر غور

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

لاہور: (یواین پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نقصانات سے بچاؤ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کو یقینی بنانے پر غور و خوض شروع کردیا ہےکورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں اگرچہ التوا ء کا شکار ہیں لیکن آہستگی سے بدلتی صورتحال میں اب مستقبل کی منصوبہ بندی کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چند ماہ کے بعد کھیل کے میدان کسی حد تک آباد ہونا شروع ہو جائیں گے، خواہ ان میں صرف کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں اور شائقین گھر بیٹھ کر میچوں کا لطف اٹھا سکیں جن کیلئے لاک ڈاؤن کے عرصے میں ہر قسم کی تفریح محدود تر ہو گئی ہے۔کھیلوں کی سرگرمیاں جلد شروع کرانے کے حوالے سے اگرچہ حفاظتی اقدامات کو بھی پیش نظر رکھا جا رہا ہے لیکن اس کے پیچھے سب سے اہم مقصد مالیات کو سہارا دینا ہے اور اس حوالے سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نقصانات سے بچاؤ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کو یقینی بنانے پر غور وخوض شروع کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题