کررونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ملازم پیشہ افراد کو مالی مشکلات کا سامنا ۔

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

رپورٹ۔۔۔ زکیر احمد بھٹی
سعودی عرب میں پاکستانی اسکولز جن میں طلباء و طالبات کی تعداد چالیس ہزار کے لگ بھگ ہے اکثر اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا تعلق متوسط اور غریب گھرانوں سے جو اسوقت کرفیو میں بند آمدن کے ذرایع کی وجہ والدین فیسیوں کا ادائیگی نہیں کرسکتے ۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے سمندر پاکستانیوں کے مشیر زلفی بخاری نے پاکستانی کمیونٹی کی اپیل سعودی عرب میں سفیر پاکستان اور قونصل جنرل کی ہدایت کی تھی کہ فیسوں کے سلسلے میں کوئی لائحہ عمل بنائیں ۔واضح رہے کہ یہاں سفیر پاکستان پاکستانی اسکولوں کے سرپرست اعلی انکی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی اسکولوں کی انتظامیہ فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے سعودی عرب میں دو قسم کے پاکستانی اسکولز ہیں ایک انگریزی سیکشن ۔ دوسرا حرف عام میں اردو سیکشن کہلاتا ہے۔ انگریزی سیکشن کی فیسیں بہت زیادہ جبکہ اردو سیکشن کی کم۔ کرروناء وائرس کی بناء پر سب سے بہتر فیصلہ جدہ کے عزیزیہ اسکول کی انتظامی کمیٹی نے کل رات کیا جس کے تحت ہر کلاس کے طلباء و طالبات کی ٹیوشن فیس میں 35 فیصد دوماہ (مئی، جون 2020 ء)کمی کی گئی ہے۔ اسکول کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ والدین کی مشکلات میں اسکول انتظامیہ انکے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ رعایت ان طلباء کو حاصل نہیں ہوگی جنکے ذمے پہلے ہی اسکول کے 3000 ریال یا اس سے زائد یا تین ماہ کی فیسیں بقایا ہیں۔ یا ان طلباء کو رعایت نہیں ہوگی جو پہلے ہی اسکول سے فیسوں میں مراعات لے رہے ہیں۔ادھر پاکستانی اسکول ریاض انگریزی سیکشن نے دوماہ کی فیسوں پر 50 فیصدرعایت دی ہے جسے ریاض میں پاکستانی کمیونٹی نے سراہا ہے۔ جبکہ پاکستانی اسکول انگریزی سیکشن جدہ نے تاحال کسی رعایت کا اعلان نہیں کیا۔ اسکول نے والدین سے درخواستیں طلب کی ہی جنہیں آج کی صورتحال میں اپنے آجروں سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ طائف میں پاکستانی اسکول نے فیسوں میں دو ماہ کیلئے 35 فیصد رعائت توقع ہے ۔ریاض میں پاکستانی اسکول ناصریہ نے اعلان کیا ہے کہ جو والدیں تین ماہ کی فیس یکمشت ادا کرینگے انہیں 10 فیصد رعایت دی جائے گی ۔نیز ناصریہ اسکول نے ان بچوں کو جنہوں نے فیسیں ادا نہیں کی ہیں انہیں آن لائن تعلیم سے آف لائن کردیا ہے۔الخبر میں پاکستانی اسکول جہاں تین ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں انہوں نے اسکول کی مالی مشکلات کی وجہ فیسوں میں کسی بھی رعایت کا اعلان نہیں کیا۔معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ الخبر میں پاکستانی اسکول کی فیس پہلے ہی سعودی عرب میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں سب سے کم ہے مندرجہ بڑے اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی رعایت پر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme