اسحاق ڈار کی شاعری میں ردھم ہوتا ہے جو شائقین موسیقی کے دلوں کو مسحور کر دیتا ہے
لاہور(یواین پی) موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے لتا جی نے کہا تھا کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے یہ حقیقت ہے ان کی آواز میں جوسوزو گداز ہے وہ کسی اور گلوکار کی آواز میں نہیں ان خیالات کا اظہار مہدی حسن کے شاگردگلوکار جاوید مہدی نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہت سے شعراءکرام کی شاعری کو گایا ہے مجھے معروف شاعر اسحاق ڈار کی شاعری میںبہت مزہ آیا ان کی شاعری میں ایک ردھم ہوتا ہے جو شائقین موسیقی کے دلوں کی امنگوں کو مسحور کردیتاہے میں نے شاعر اسحاق ڈار کی شاعری کو پی ٹی وی سمیت مختلف نجی چینلز سمیت سرکاری و نجی محفلوں میں گایا اور خوب پذیرائی ملی۔