ملک میں 24 مئی کو عید الفطر کا چاند نظر آںے کے امکانات زیادہ ہیں، ماہرین فلکیات

Published on May 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

اسلام آباد (ایواین پی) ملک میں 24 مئی کو عید الفطر کا چاند نظر آںے کے امکانات زیادہ ہیں، محکمہ موسمیات کے بعد ماہرین فلکیات نے بھی اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ شعبہ فلکیات کے حکام کا کہنا ہے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، 23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہو گا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے تیس روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہو سکتی ہے۔تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔23 اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز 24 اپریل کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔دوسری جانب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹ کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے ،عوام سمیت ،بنک کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کو نئے کرنسی نوٹ نہیں مل سکیں گے ۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامئے کے مطابق کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بنکوں کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل بنکنگ اینڈ ایف آر ایف ایم کی صدارت میں منعقد ہونے والے بنک کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال عید الفطر پر عوام سمیت بنک کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کیلئے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes