ویلنگٹن (یواین پی) نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پانے کے بعد ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کر دی ہے اور اب جنازوں میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو کہ پہلے صرف 10 افراد تک تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ملک میں الرٹ لیول اب کم کر کے درجہ دو پر آگیا ہے جس کے تحت دکانیں، ریستوران، سنیما گھر اور دیگر عوامی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ان قواعد کے تحت اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کی موجودگی ہو سکتی ہے۔