کاشتکارکپاس کی کاشت جلد مکمل کر یں؛ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

Published on May 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکارکپاس کی کاشت جلد مکمل کر یں اور بوائی کیلئے محکمہ زراعت کا منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کاشتکار کھیت میں جہاں ناغے ہوں پُر کریں۔ ناغے لگانے کے لیے خشک مٹی ہٹا کر خشک جگہ گوڈ ی کر کے 5 سے 6 گھنٹے پانی میں بھگوئے ہوئے 3 سے 4 بیج ڈال کر نمدار مٹی سے ڈھانپ دیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کے ضرر رساں کیڑوں اور وائرس کا حملہ کھالوں اور وٹوں کے کناروںپر موجود جڑی بوٹیوں سے شروع ہوتا ہے۔ لہٰذا کھال اور وٹیں جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔ کپا س کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے کپاس کی بہتر کاشت اور ابتدائی نگہداشت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ کپاس کی کا شت کے لیے مو زوں وقت کا انتخاب بھی انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔ امسال کپاس کے ماہرین نے موزوں وقت کاشت 31 مئی تک قرار دیا ہے۔ بیج کے بہتر اگاﺅ، ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے پیشگی تحفظ کے لیے بوائی سے پہلے بیج کومحکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کر دہ کیڑے مار اور پھپھوندکش زہر سے زہر آلود کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے فصل ابتداءسے ہی تقریباً ایک ما ہ تک رس چو سنے والے کیڑوں خاص طو ر پر سفید مکھی، تھرپس اور بیماریوں مثلاً جڑ کا گلاﺅ اور سوکا سے محفوظ رہتی ہے علاوہ ازیں بیج کو زہرآلود کر کے کاشت کرنے سے فصل کی بڑھوتری بھی بہتر ہوتی ہے اور فصل بیماریوں سے بھی کم متاثر ہو تی ہے۔ کپاس کے بیج کو زہر آلود کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں اور مقدار استعمال کریں۔ بجائی کے بعد کپاس کے کھیت میں جڑی بو ٹیوں کے اگاﺅ سے پیشگی تحفظ بہت ضروری ہے کیو نکہ جڑی بوٹیاں کپاس کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچاتی ہیں۔ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی کا موجب بنتی ہیں۔ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کرتی ہیں۔ خوراکی اجزاءمثلاً پانی، ہوا، روشنی اور نامیاتی مادوں کے حصول میں فصل کی حصہ دار ہوتی ہیں اورکپاس کی پتہ مروڑ وائرس اورر ملی بگ کے پھیلاﺅ کا موجب بھی بنتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes