گلوکار امجد بھٹی کاسرائیکی گیت ”محلہ چھوڑی ویندے آو “ عید پرریلیز ہوگا

Published on May 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

گیت کی شاعری بہت اعلی اور موسیقی کی دھنیں دل میں اترنے والی ہیں گلوکار امجد بھٹی
لاہور(یواین پی)گلوکار امجد بھٹی کاسرائیکی گیت ”محلہ چھوڑی ویندے آو “ عید پرریلیز ہوگااس گیت کے شاعرلطیف ساجد میانوالی،ویڈیو ڈائریکٹرکاشف احسان ہیں جب کہ اس کی موسیقی سلامت علی نے ترتیب دی ہے معروف گلوکارامجد بھٹی نے یواین پی کو بتایا کہ میرا نیا سرائیکی سونگ’محلہ چھوڑی ویندے آو “ عید پرریلیز ہوگا مجھے اس گیت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ اس کی شاعری بہت اعلی اور موسیقی کی دھنیں دل میں اترنے والی ہیں اس گیت کی عکس بندی خوبصورت اور دلکش مقامات پہ کی گئی ہے جو یقینا شائقین موسیقی کو پسند آئے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog