چمن اور طورخم بارڈر پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

چمن (یواین پی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر کو پورا ہفتہ کھلا رکھا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہفتہ والے دن پیدل آنے جانے والوں کے لیے مختص ہوگا،وزارت داخلہ کے پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن کے مطابق بارڈرز کھولنے کا فیصلہ نیشنل کووارڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، ایف سی، کے پی اور ایف سی بلوچستان کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق کورونا ایس او پیز کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے کورونا وائرس کے متاثرین کے کیسز سامنے آنے کے بعد 2مارچ کو چمن پر پاک افغان سرحد بند کردی گئی تھی۔ چمن بارڈر کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر تفتان بارڈر پہلے ہی بند کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے ساتھ موجود دیگر کراسنگ پوائنٹ بھی بند کردیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy