پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کی اجازت دیدی

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیاگیا-اجلاس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا-ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی غور کیا گیا-لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزراء راجا بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme