محمد علی رانا نے حکومتی اداروں کو آئینہ دکھاتے ہوئے جلد از جلد مٹھی کے ہسپتال میں بچوں کے ڈاکٹرز کامطالبہ کیا

Published on March 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

\"3\"
لاہور ( یواین پی) ’’وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر آرگنائزیشن ‘‘ کے چیئر مین ،افسانہ و کالم نگار محمد علی رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھر کے علاقے میں حکومتی بد انتظامی اور بے بسی کے باعث سینکڑوں معصوم جانیں قربان ہوچکی ہیں اور اِس وقت بھی مٹھی ہسپتال میں 25سو سے زائد مریض زیرِ علاج ہیں ۔انتہائی افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ حکومت ابھی تک دیہی مراکزِ صحت پر بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی نہیں بھیج سکی ۔سندھ کے اہم ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی سوشل ریلیف فنڈ جو کہ غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ہوتا ہے مگر اِس فنڈ میں سے کروڑوں روپے حکومتی تشہیر کاری پر صرف کیے گئے تھے ۔محمد علی رانا نے مزید کہا کہ گزشتہ دِنوں سند فیسٹیول کے نام پر عوام کے ڈیڑھ ارب روپیہ سے زائد رقم حکومتی تشہیر کاری اور عیاشی پر لٹائی گئی ۔کیا اِس رقم سے تھر کی قحط سالی کو ختم نہیں کیا جاسکتا تھا ؟ ہم حکومتِ وقت سے درخواست کرتے ہیں کہ بچے جو کہ کِسی بھی ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں انہیں تحفظ دینا حکومت کا کام ہے اِس سے قبل کے تھرمیں صورتِ حال مزید سنگین ہو جلد از جلد مٹھی ہسپتال اور تھر کے تما م مراکز صحت میں بچوں کے ڈاکٹروں کو نہ صرف بھیجا جائے بلکہ اُن کا مکمل علاج اور خوراک کا بندو بست بھی کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy