کراچی(یو این پی)سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے موازنے کو غیر منصفانہ اور قبل ازوقت قرار دے دیا۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا اس وقت موزانہ کرنا ٹھیک نہیں ، پانچ سال بعد ایسا کرنا موزوں ہوگا، بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی تجربے میں بہت آگے ہیں، کوہلی اب 31 سال کے ہیں اور اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں-یونس خان نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیں اور انہوں نے ہر حالت میں خود کو ثابت کیا ہے، انہوں نے 70 بین الاقوامی سنچری اسکور کیں جو ان کی کلاس اور صلاحیتوں کی گواہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ دوسری طرف بابر اعظم کو کیرئر کوصرف پانچ سال ہوئے ہیں، اس نے سولہ سنچریاں کی ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے میں اس کی قابل رشک اوسط ہے۔ اس پانچ سال میں بابر میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی جھلک آپ کو موجودہ کوہلی میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میرے خیال میں ابھی دونوں کا موازانہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔