مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

Published on May 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مقابلے کے دوران مارے گئے ہیں، جہاں انہوں نے ضلع ڈوڈا کے علاقے گنڈانا میں آپریشن کے دوران حملہ کیا جس سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ کرفیو نافذ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes