ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر کے ہنگامی قرض کی منظوری

Published on May 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

 


اسلام آباد (یو این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کے علاج اور غریبوں کی مدد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ایمرجنسی امدادی قرض کا بندوبست کیا ہےجس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر کے مطابق کورونا کی وبا سے معاشی اور صحت کےمسائل بڑھ گئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے بینک پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes