سری نگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والا نوجوان کل جماعتی حریت کانفرس کے سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔ قابض فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے پورے علاقے کو سیل کردیا اور بھارتی اہلکاروں نے گھروں کا تقدس پامال کیا جس کے بعد فائرنگ کر کے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔۔ کارروائی میں دو مکانوں کو دھماکا خیز مواد لگا کر منہدم بھی کیا گیاشہید نوجوان ایم بی اے تک تعلیم حاصل کرچکا تھا اور دو سال قبل اپنے گھر کے قریب ہی بھارتی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تحریک آزادیٔ کشمیر میں شامل ہوگیا تھا۔منگل کے روز علی الصباح ہون ہونے والی اس کارروائی میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کا ایک اور اسپیشل آپریشن گروپ کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔بعدازاں شہید حریت پسند رہنما جنید صحرائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بھارتی فورسز نے کارروائی کے خلاف شدید عوامی ردّ عمل کے پیش نظر تاحال علاقے کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔