کورونا فنڈ میں ہرایک روپے کے عطیہ پرحکومت 4 روپے شامل کرے گی، وزیراعظم

Published on May 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

 


اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے کیٹیگری4 کے مزدوروں سے ملاقات کی، میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کوان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیںوزیراعظم نے مزید کہا ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پرحکومت کی جانب سے4 روپے فنڈمیں شامل کیے جائیں گے، احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کے تمام ضابطےاس فنڈ کے تحتCategory-4 کی ادائیگیوں پرلاگوہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy