لاہور(یواین پی) ٹرانسپورٹرز نے موٹر وے کے سوا تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ہم جی روڈ پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کرتے ہیں اور جی ٹی روڈ پر 15 سے 20 فیصد کرایہ بھی کم ہوگا۔عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے اور ہم نے ان کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے وہ انہوں نے مان لیے ہیں، پنجاب حکومت کی جتنی بھی گاڑیاں چلیں گی ان پر پنجاب کے ایس او پیز لاگو ہوں گے، اگر موٹروے پر ہمیں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پھر ہم سوچیں گے، جو ٹرانسپورٹر وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں وہ موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔