اسلام آباد (یواین پی) مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی، میں پوری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہوگی۔کیوں کہ میں دو دن سے جب صبح کی نماز پڑھتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ چاند کی کیفیت کیا ہے۔کل بھی مجھے چاند نظر نہیں آیا،آج صبح بھی چاند نظر نہیں آیا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہفتے کے دن چاند کو باآسانی پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ تین دن چاند چھپنے کے بعد چوتھے دن لازمی نظر آتا ہے۔یہی عقل ہے اور یہی حکمت ہے۔مفتی عبدالقوی نے فواد چوہدری کے انداز کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ہماری رویت ہلال کمیٹی اس لیے بیٹھتی ہے تاکہ وہ شہادتیں وصول کرے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بالکل ٹھیک کہ رہے ہیں کہ ملک بھر میں 24 تاریخ کو عید منائی جائے گی۔